🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: بعض حضرات نے اخيه کے لفظ سے یہ بات نکالی ہے کہ مسلمان کی بیع...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
بعض حضرات نے اخيه کے لفظ سے یہ بات نکالی ہے کہ مسلمان کی بیع پر بیع جائز نہیں ہے۔
لیکن کافر کی بیع پر بیع جائز ہے۔
لیکن جمہور کے نزدیک یہ قید اغلبی یا اتفاقی ہے،
وگرنہ جو کافر مسلمان ملک میں رہتے ہیں یا جن سے معاہدہ ہوتا ہے ان کا بھی یہی حکم ہے،
اور اجازت کا تعلق بیع اور منگنی دونوں سے ہے،
کیونکہ جب خود اجازت دے دی تو پھر باہمی حسد و عناد اور لڑائی جھگڑے کا خطرہ نہیں رہے گا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 3812