🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: جُزاف: یہ باب مفاعلہ جازف کا مصدر ہے، اس لیے جیم پر کسرہ (زیر) پڑھنا...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
جُزاف:
یہ باب مفاعلہ جازف کا مصدر ہے،
اس لیے جیم پر کسرہ (زیر)
پڑھنا افصح ہے۔
اگرچہ زبر اور پیش بھی پڑھا گیا ہے اور یہ گزاف سے عربی بنایا گیا ہے۔
یعنی اندازہ سے لینا۔
فوائد ومسائل:
جس طرح اندازہ سے خریدی گئی اشیاء میں قبضہ ضروری ہے،
اس کے بغیر بیچنا جائز نہیں ہے،
جمہور ائمہ کے نزدیک کیل واوزان سے لی گئی اشیاء کا بھی یہی حکم ہے۔
اور جمہور کے نزدیک ناپ اور تول والی اشیاء کے ڈھیر کو اندازا خریدنا جائز ہےوہاں اگر اشیاء کا باہمی تبادلہ ہے تو پھر اگر ایک جنس کی اشیاء ہیں اور ربو ٰ(سود)
الفضل کا (کمی و بیشی)
کا احتمال ہے تو پھر جائز نہیں ہے۔
اگلی حدیث سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ ناجائز خریدو فروخت کرنے والوں کو تعزیر لگانا درست ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 3845