شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: سامان کی خرید و فروخت میں اگر بائع اور مشتری دونوں سچ بولیں، بائع مشتری...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
سامان کی خرید و فروخت میں اگر بائع اور مشتری دونوں سچ بولیں،
بائع مشتری کو سامان کی صحیح صورت و کیفیت اور کوالٹی سے آگاہ کرے اور مشتری،
قیمت صحیح صحیح ادا کرے اور دونوں اگر سامان یا قیمت (نقدی)
میں کوئی عیب و نقص ہو تو اس کو بیان کر دیں،
تو یہ سودا ان کے لیے برکت کا باعث ہو گا،
اس کے برعکس اگر وہ جھوٹ بولیں گے اور اپنی اپنی چیز کے عیب و نقص کو چھپائیں گے تو سودے میں برکت نہیں رہے گی۔
اس حدیث کے راوی حضرت حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ،
حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کے بھتیجے ہیں جو حادثہ فیل سے تیرہ سال پہلے کعبہ کے اندر پیدا ہوئے تھے اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت نبوت سے پہلے ہی سے آپ سے تعلق خاطر رکھتے تھے،
جو آپ کے دعویٰ نبوت کے بعد بھی برقرار رہے،
لیکن وہ مسلمان فتح مکہ کے سال ہوئے،
اور وہ قریش کی پارلیمنٹ ہاؤس کے منتظم تھے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 3859