حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تحقیق الحدیث : اس حدیث کی سند حسن ہے۔ اسے حاکم [84/1] اور ذہبی دونوں نے مسلم کی شرط...
تحقیق الحدیث:
اس حدیث کی سند حسن ہے۔
اسے حاکم [84/1] اور ذہبی دونوں نے مسلم کی شرط پر صحیح قرار دیا ہے۔
اس روایت کے راوی ابوصخر حمید بن زیاد جمہور محدثین کے نزدیک موثق ہیں، لہٰذا حسن الحدیث ہیں۔
فقہ الحدیث:
➊ بدعت کبٰری والے بدعتی کے سلام کا جواب نہیں دینا چاہئیے۔
➋ ضرورت یا شرعی عذر کی بنا پر اہل بدعت سے مکمل بائیکاٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔
➌ قدریہ ان لوگوں کو کہتے ہیں جو تقدیر کا انکار کرتے ہیں اور یہ بدعت کبریٰ ہے۔ یاد رہے کہ اسماء الرجال کی کتابوں میں بعض لوگوں کو قدریہ میں شمار کیا گیا ہے، جیسے قتادہ وغیرہ، اس سے مراد تقدیر کا انکار کرنے والے نہیں بلکہ وہ لوگ ہیں جو یہ کہتے ہیں کہ شر شیطان کی طرف سے ہے اور بہت سے لوگوں پر قدری ہونے کا الزام ہوتا ہے، جیسے مکحول وغیرہ لیکن تحقیق کے میدان میں یہ الزام باطل و مردود ہوتا ہے۔
➍ قیامت سے پہلے امت مسلمہ کے بعض مبتدعین کے چہرے مسخ کئے جائیں گے اور بعض کو زمیں میں دھنسا دیا جائے گا اور بعض پر پتھروں کی بارش ہو گی۔
➎ اہل ایمان کی یہ خوبی ہے کہ وہ دلائل بیان کر کے مسلسل کتاب و سنت کا پرچم سر بلند رکھتے ہیں۔

اضواء المصابیح فی تحقیق مشکاۃ المصابیح 116