🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: حتي يحزر کا مقصد ہے اس کا اندازہ لگایا جا سکے کہ وہ کتنی ہوں...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
حتي يحزر کا مقصد ہے اس کا اندازہ لگایا جا سکے کہ وہ کتنی ہوں گی،
درختوں پر پھل کا اندازہ لگا لیا جاتا تھا کہ وہ پکنے کے بعد کتنا ہو گا،
اور بعض نے اس کا یہ معنی کیا ہے کہ اس کی حفاظت و صیانت کی جائے،
بہرحال اصل مقصد پکنے کی صلاحیت کا ظہور ہے،
کیونکہ اس کے بعد ہی مالک اس کی حفاظت کا اہتمام کرتا ہے اور اس کی مقدار کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 3873