🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: امام لیث کے نزدیک جب ایک علاقہ کے باغات میں سے کسی ایک باغ میں...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
امام لیث کے نزدیک جب ایک علاقہ کے باغات میں سے کسی ایک باغ میں پکنے کی صلاحیت نمایاں ہو گئی ہے تو اس علاقہ کے تمام باغات کو بیچنا جائز ہے،
مالکیہ کے نزدیک اگر دوسرے باغات بھی ساتھ ہی پکنے شروع ہو جائیں تب جائز ہے۔
امام احمد کے نزدیک ہر باغ کا اپنا لحاظ ہو گا،
جس باغ میں بدو صلاح ہو جائے اس کو بیچا جا سکے گا،
شوافع کے نزدیک ہر قسم کے پھل کا الگ الگ لحاظ ہو گا،
جس نوع میں بد و صلاح ہو جائے اس کو بیچا جا سکے گا اور بعض کا خیال ہے ہر درخت کا الگ لحاظ ہو گا،
صحیح بات یہ ہے اگر باغ فروخت کیا ہے تو جب بعض درختوں کا پھل پکنا شروع ہو گیا ہے تو باغ بیچا جا سکتا ہے،
کیونکہ پھل بیک وقت نہیں پکتا،
یکے بعد دیگرے تدریجا پکتا ہے،
اگر درخت الگ الگ بیچے ہیں تو پھر جس درخت کا پھل پکنے لگا ہے،
اس کو بیچا جا سکے گا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 3877