🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے صراحتا فروخت کرنے کی نسبت، ان لوگوں کی طرف کی گئی ہے،...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے صراحتا فروخت کرنے کی نسبت،
ان لوگوں کی طرف کی گئی ہے،
جنہیں وہ کھجور ہبہ کی گئی ہے۔
اس کے باوجود اس کو ھبہ کی تبدیلی کی دلیل قرار دینا،
معلوم نہیں کس منطق کی رو سے جائز قرار دیا جا سکتا ہے۔
اور اس میں خریداری کی بھی تعیین نہیں ہے کہ وہ خود مالک ہے یا کوئی اور ہے،
مالک تو صرف اسی صورت میں خریدار ہو سکتا ہے جب وہ گھر والوں سمیت باغ میں رہائش پذیر ہو،
اور دوسروں کی آمد و رفت تکلیف کا باعث ہو،
اگر وہ باغ میں رہائش نہیں رکھتا یا آمد و رفت سے تکلیف نہیں ہوتی،
تو پھر اس کو خریدنے کی کیا ضرورت ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 3882