🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: مخابره بقول بعض خیبر (کاشتکار) سے مشتق ہے۔ بعض کے نزدیک خبار (نرم و ملائم...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
مخابره بقول بعض خیبر (کاشتکار)
سے مشتق ہے۔
بعض کے نزدیک خبار (نرم و ملائم زمین)
سے مشتق ہے۔
بعض کے نزدیک خبرۃ یعنی حصہ سے مشتق ہے،
اس لیے جب بکری خرید کر اسے ذبح کر کے اس کے حصے بانٹتے ہیں تو کہتے ہیں تخبره اخبرة۔
فوائد ومسائل:
مخابرہ کے سوا حدیث کے باقی مباحث گزر چکے ہیں،
ابن اعرابی کے نزدیک مخابرۃ،
مزارعت کو کہتے ہیں،
چونکہ یہ معاملہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سب سے پہلے خیبر والوں کے ساتھ کیا تھا۔
اس لیے اس کومخابرہ کا نام دیا گیا۔
بقول بعض اگر بیج مالک زمین دے تو مزارعت ہے اور اگر بیج کاشتکار اور کسان ڈالے تو مخابرہ ہے۔
لیکن صحیح بات یہ ہے کہ دونوں ایک ہیں۔
یعنی کسی کو زمین حصہ پر یا بٹائی پر کاشت کے لیے دینا۔
اس کی جائز اور ناجائز صورتوں کی تفصیل اگلے باب میں آرہی ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 3908