🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: آپﷺ کا یہ فرمان کہ پھل صرف درہم اور دینار کے عوض فروخت کیے جائیں۔...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان کہ پھل صرف درہم اور دینار کے عوض فروخت کیے جائیں۔
تویہ اس لیے ہےکہ اس وقت بیع کی عام صورت یہی تھی۔
وگرنہ اصل مقصد یہ ہے کہ ایک جنس کا باہمی تبادلہ کہ ایک طرف اندازہ اور دوسری طرف تول یا ناپ ہو درست نہیں ہے۔
اگر دونوں کی جنس الگ الگ ہو اور معاملہ نقدبنقد ہو تو کوئی حرج نہیں ہے،
لیکن درہم اور دینار کی صورت میں ادھار بھی جائز ہے،
فوری تبادلہ ضروری نہیں ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 3909