🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تحقیق الحدیث : اس روایت کی سند حسن لذاتہ ہے۔ ◄ ابوالربیع سلیمان بن عبتہ السلمی جمہور محدثین کے...
تحقیق الحدیث:
اس روایت کی سند حسن لذاتہ ہے۔
◄ ابوالربیع سلیمان بن عبتہ السلمی جمہور محدثین کے نزدیک موثق روای ہیں، لہٰذا وہ قول راجح میں حسن الحدیث ہیں۔
الموسوعة الحديثيه [481/45] کے محقق یا محققین کا ابوالربیع مذکور پر جرح کرنا غلط ہے۔ ہیثم بن خارجہ بھی ثقہ و صدوق ہیں اور باقی سند صحیح لذاتہ ہے۔

فقہ الحدیث:
➊ انسانوں کی پیدائش سے پہلے تقدیر کا فیصلہ ہو چکا ہے۔
➋ اللہ تعالیٰ کے علم و قدرت سے کوئی چیز بھی باہر نہیں بلکہ ہر چیز کو اس کا علم و قدرت میحط ہے۔
➌ اس حدیث اور دیگر احادیث سے دائیں جانب کی اہمیت واضح ہوتی ہے۔
اضواء المصابیح فی تحقیق مشکاۃ المصابیح 119