شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خلافت کے...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خلافت کے دور کا تذکرہ نہیں کیا،
کیونکہ ان کی خلافت پر اتفاق نہیں ہو سکا۔
اس لیے ابن عمر رضی اللہ تعالی عنہما نے ان کی بیعت نہیں کی تھی۔
ان کا موقف یہ تھا بیعت اس خلیفہ کی ہو سکتی ہے،
جس پر سب لوگ متفق ہو جائیں۔
اس لیے انہوں نے یزید بن معاویہ کی بیعت تو کر لی تھی لیکن اس کی وفات کے بعد،
حضرت عبداللہ بن زبیر یا مروان کی بیعت نہیں کی۔
حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ تعالی عنہ کی شہادت کے بعد عبدالملک کی بیعت کر لی،
عبداللہ بن زبیر رضی اللہ تعالی عنہ کی زندگی میں اس کی بیعت بھی نہیں کی تھی،
نیز اتنا طویل عرصہ تک ان کا مزارعت پر زمین دینا کسی صحابہ کا ان پر اعتراض نہ کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ مزارعت کی ہر صورت ناجائز نہیں ہے۔
اس لیے وہ یہ کہتے تھے کہ یہ رافع بن خدیج رضی اللہ تعالی عنہ کا زعم یا گمان ہے۔
اس لیے وہ بعض دفعہ فرماتے کہ رافع نے ہمیں،
ہماری زمینوں کے نفع سے محروم کر دیا ہے۔
لیکن آخر کار انہوں نے احتیاط کے طور پر اس کو چھوڑ دیا اور دوسرے طریقہ سے فائدہ اٹھایا۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 3938