حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تحقیق الحدیث : اس حدیث کی سند صحیح ہے، اور صحابی کا نام معلوم نہ ہونا ذرا بھی مضر...
تحقیق الحدیث:
اس حدیث کی سند صحیح ہے،
اور صحابی کا نام معلوم نہ ہونا ذرا بھی مضر نہیں ہے، کیونکہ تمام صحابہ کرام عدول (سچے) تھے۔ رضی اللہ عنہم اجمعین
فقہ الحدیث:
➊ اس حدیث سے بھی تقدیر کا برحق ہونا ثابت ہوتا ہے۔
➋ یہ حدیث اور سابقہ حدیث ایک دوسرے کی تائید کرتی ہیں۔
➌ چاہے کتنا ہی بڑا نیک انسان ہو، لیکن اپنے نیک اعمال پر کبھی فخر نہیں کرنا چائیے، بلکہ ہر وقت اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہنا چاہیئے۔
➍ اللہ کا ہاتھ اور مٹھی اس کی صفات ہیں جن پر ایمان لانا ضروری ہے اور ان صفات کی کیفیت نامعلوم ہے۔ اللہ تعالیٰ کی صفات کو بعض گمراہ لوگ مخلوق کے ساتھ تشبیہ دیتے ہیں اور بعض گمراہ تاویل وغیرہ کر کے ان صفات کا انکار کر دیتے ہیں، ان دونوں گروہوں کا یہ طرز عمل قرآن و حدیث اور سلف صالحین کے متفقہ فہم کے خلاف ہونے کی وجہ سے باطل و مردود ہے۔
◄ واضح رہے کہ اللہ تعالیٰ کے دونوں ہاتھ دائیں ہیں۔
➎ اصل کامیاب وہ لوگ ہیں جو مرنے کے بعد جنت میں اپنے محبوب اور امام سیدنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سے ملاقات کریں گے۔ «فداه ابي و امي و روحي»

اضواء المصابیح فی تحقیق مشکاۃ المصابیح 120