🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث میں زمین کرایہ (اجرت، بٹائی) پر دینے کی ممانعت کی اصل وجہ اور...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث میں زمین کرایہ (اجرت،
بٹائی)
پر دینے کی ممانعت کی اصل وجہ اور سبب بیان کر دیا گیا ہے کہ جس صورت میں ایک فریق کا نقصان ہو اور دوسرا فریق نقصان سے محفوظ رہے،
ظاہر ہے ایک سال کے ٹھیکے میں تو اس کا احتمال ہے،
لیکن مزارعت میں اس کا احتمال نہیں ہے،
کیونکہ نفع اور نقصان میں دونوں فریق شریک ہوتے ہیں،
لیکن (ٹھیکہ)
کی صورت میں اگر فصل آفت کا شکار ہو گئی تو ٹھیکیدار کا نقصان ہو گا اور مالک تو اپنا ٹھیکہ پہلے وصول کر چکا ہو گا،
اس لیے وہ نقصان سے محفوظ رہے گا،
اور مزارعت کی صورت میں نقصان میں دونوں شریک ہوں گے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 3952