🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: آپﷺ نے اہل خیبر کو اپنے باغات اور کھیت دونوں ہی نصف حصہ پر دئیے...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل خیبر کو اپنے باغات اور کھیت دونوں ہی نصف حصہ پر دئیے تھے،
اس وجہ سے جمہور فقہاء کے نزدیک مساقات جائز ہے،
امام مالک،
امام شافعی،
امام احمد،
امام ابو یوسف اور امام محمد رحمہم اللہ کا یہی موقف ہے،
امام مالک،
امام شافعی کا قول قدیم،
امام احمد اور صاحبین کے نزدیک،
ہر قسم کے باغات حصہ پر دینے جائز ہیں،
امام شافعی کے قول جدید،
اور امام احمد کے ایک قول کے مطابق،
مساقات صرف انگور یا کھجور کے باغات میں جائز ہے،
باقی باغات میں جائز نہیں،
اور امام داود ظاہری کے نزدیک صرف نخلستان میں جائز ہے،
امام ابو حنیفہ اور امام زفر کے نزدیک مساقات اور مزارعت دونوں کسی صورت میں جائز نہیں ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 3962