🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے جب یہودیوں کو خیبر سے نکال دیا، جس کی...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے جب یہودیوں کو خیبر سے نکال دیا،
جس کی وجہ آگے آ رہی ہے،
تو زمین مسلمانوں میں تقسیم کر دی،
ازواج مطہرات کو نان و نفقہ کے لیے زمین یا پیداوار میں سے حصہ لینے کا اختیار دیا تاکہ وہ اپنی زندگی میں اس سے اپنی ضروریات پوری کر لیں اور ان کی وفات کے بعد،
وہ زمین بیت المال کو واپس مل جائے،
کیونکہ ازواج مطہرات،
نان و نفقہ کی حقدار تھیں،
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وراثت ان میں تقسیم نہیں ہو سکتی تھی،
اور اس حدیث سے یہ بھی ثابت ہوا،
سال بھر کے لیے اناج یا غلہ رکھنا توکل کے منافی نہیں ہے اور نہ ہی یہ ذخیرہ اندوزی ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 3963