🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ خیبر کی زمین مسلمانوں کی ملکیت میں آ...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ خیبر کی زمین مسلمانوں کی ملکیت میں آ گئی تھی،
لیکن چونکہ یہودی وہاں کے باشندے تھے،
اس لیے وہ اس کو بہتر طور پر کاشت کر سکتے تھے،
اس لیے زمین نصف پیداوار یا آمدنی پر ان کے پاس رہنے دی گئی،
اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،
جب تک ہماری منشاء ہوگی یا تمہارے ساتھ الجھاؤ پیدا نہیں ہوگا،
یہ زمین تمہارے پاس رہنے دیں گے،
جب ہم کوئی خرابی محسوس کریں گے،
تو زمین تم سے واپس لے لیں گے،
جس سے معلوم ہوتا ہے،
مزارعت یا مساقات کے لیے مدت معین کرنا ضروری نہیں،
حالات کی سازگاری کے مطابق یہ معاملہ چلتا رہے گا جب کسی فریق کو کوئی دقت یا پریشانی ہو گی،
تو اس معاملہ کو ختم کر دیا جائے گا،
اس لیے جمہور نے اس حدیث کی جو تاویلیں کی ہیں،
وہ درست نہیں ہیں۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 3965