🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: (1) حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے یہودیوں کو مختلف اسباب جمع ہو جانے کی...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
(1)
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے یہودیوں کو مختلف اسباب جمع ہو جانے کی بناء پر خیبر سے نکال دیا تھا،
کیونکہ مسلمانوں کے پاس غلام اور خدمت گزار وافر مقدار میں جمع ہو گئے تھے،
جو یہ کام کاج کر سکتے تھے۔
(2)
یہودیوں نے بدعہدی کرتے ہوئے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو جو وہاں کسی ضرورت سے گئے تھے،
دھوکے سے ایک مکان کی چھت سے گرا دیا تھا،
جس سے ان کے ہاتھوں اور پاؤں کے جوڑ نکل گئے تھے۔
(3)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا،
جزیرۃالعرب میں دو دین جمع نہیں رہیں گے،
یعنی دو ملتوں کے افراد نہیں رہیں گے،
اور اس سےمراد ارض حجاز تھی،
کیونکہ تیماء جزیرۃالعرب میں ہی واقع ہے۔
(4)
ان میں فسق و فجور اور بے حیائی پھیل گئی تھی۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 3967