🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے، کہ اگر کسی کو گھاٹا پڑ جائے، جس کا...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے،
کہ اگر کسی کو گھاٹا پڑ جائے،
جس کا برداشت کرنا اس کی سکت سے باہر ہو تو اس کو صدقہ وخیرات دینا جائز ہے،
بلکہ باہمی ہمدردی اور خیر خواہی کا تقاضا یہی ہے،
اس لیے اس کی ترغیب اور تشویق دلانا چاہیے،
اگر اس کے باوجود بھی قرضہ ادا نہ ہو سکے،
تو قرضہ کا مطالبہ کرنے والوں کو،
اس کو معاف کر دینے پر آمادہ کرنا چاہیے،
یا کم ازکم اس کو سہولت اور آسانی کے ساتھ ادا کرنے کی مہلت دینی چاہیے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 3982