🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: وضع سے مراد یہ ہے کہ اصل رقم میں کمی کردو، اور اس کا مطالبہ...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
وضع سے مراد یہ ہے کہ اصل رقم میں کمی کردو،
اور اس کا مطالبہ کرنے میں نرمی،
اور سہولت سے کام لو،
یایہ ہے جو مجھے نقصان ہو گیا ہے،
اس کو چھوڑ دو اور جو باقی بچا ہے،
اس کی قیمت بھی کم کر دو،
جب فریقین کی آواز سن کر حضور تشریف لائے اور فرمایا،
مقروض کا مطالبہ منظور نہ کرنے کی قسم اٹھانا،
نیکی نہ کرنے کی قسم اٹھانا ہے،
جومسلمان کے لیے زیبا نہیں ہے،
تو حضرت کعب بن مالک رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بات سمجھ گئے،
اور عبداللہ بن ابی حدرد کا مطالبہ منظور کرنے کے لیے آمادہ ہو گئے کہ وہ جو پسند کریں،
میں وہی کرنے کے لیے تیار ہوں،
پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کہنے پر آدھا قرضہ معاف کر دیا،
اس حدیث سے معلوم ہوا،
مقروض،
قرض خواہ سے قرض کے کل یا جز کی معافی کی درخواست کر سکتا ہے،
اور اس کو معاف کر دینا پسندیدہ عمل ہے،
اور اس سلسلہ میں سفارش کرنا بھی درست ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 3983