حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تحقیق الحدیث : اس روایت کی سند ضعیف ہے۔ ◄ اس کے راوی سلیمان بن طرخان التیمی ثقہ امام...
تحقیق الحدیث:
اس روایت کی سند ضعیف ہے۔
◄ اس کے راوی سلیمان بن طرخان التیمی ثقہ امام ہونے کے ساتھ مدلس بھی تھے۔
◈ امام یحییٰ بن معین نے فرمایا:
”سلیمان التیمی تدلیس کرتے تھے۔“ [تاريخ ابن معين، رواية الدوري: 3600]
◈ حافظ ابن حجر العسقلانی رحمہ اللہ نے انہیں مدلسین کے طبقہ ثانیہ میں ذکر کیا ہے، لیکن راجح یہی ہے کہ وہ طبقہ ثالثہ کے مدلس ہیں۔ دیکھیے: الفتح المبین [ص42]
◈ المستدرک للحاکم [323/2۔ 324] وغیرہ میں اس کی دوسری سند بھی ہے، لیکن وہ سند بھی ضعیف ہے۔ اس کے راویوں میں سے ابوجعفر الرازی اور ربیع بن انس دونوں جمہور کے نزدیک موثق ہیں، لہٰذا دونوں حسن الحدیث ہیں، لیکن ابوجعفر الرازی جب ربیع بن انس سے روایت کریں تو وہ روایت ضعیف ہوتی ہے۔ دیکھئے: کتاب الثقات لابن حبان [228/4]
◈ ربیع بن انس اور مغیری بن مقسم الضبی کے علاوہ دوسرے ثقہ و صدوق راویوں سے ابوجعفر الرازی کی روایت حسن ہوتی ہے اور اسی طرح ابوجعفر کے علاوہ اگر کوئی دوسرا ثقہ و صدوق راوی ربیع بن انس سے روایت بیان کرے تو وہ حسن لذاتہ ہوتی ہے۔ «والحمد للّٰه»

اضواء المصابیح فی تحقیق مشکاۃ المصابیح 122