🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: معسر تنگدست کو انظار ڈھیل اور مہلت دینے کا مطلب یہ ہے کہ تم جب...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
معسر تنگدست کو انظار ڈھیل اور مہلت دینے کا مطلب یہ ہے کہ تم جب آسانی اور سہولت کے ساتھ اداکرسکو،
اس وقت اداکردینا،
یا اس سے آسان قسطوں کے ذریعہ قرض وصول کرنا،
اور موسر مالدار سے تجوز یا تجاوز،
درگذراور چشم پوشی سے کام لینا،
اس کا مقصد یہ ہے کہ اس سے قرض وصول کرنے میں درشت اور سخت رویہ اختیارنہ کرنا،
نقد ادائیگی کی سکت وطاقت کے باوجود یا وقت مقررہ کی آمد کے باوجود ایک آدھ دن کی ڈھیل دے دینا،
رقم میں کچھ کمی یا نقص ہو تو اس سے درگزر کرنا،
اور مکمل ادائیگی کا تقاضا چھوڑ دینا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 3993