🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے بظاہر یہ ثابت ہوتا ہے کہ پانی فروخت کرنا جائز نہیں ہے،...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے بظاہر یہ ثابت ہوتا ہے کہ پانی فروخت کرنا جائز نہیں ہے،
جیسا کہ حافظ ابن حزم اور امام شوکانی کا رجحان معلوم ہوتا ہے،
لیکن جمہور امت کے نزدیک دوسری احادیث کی روشنی میں پانی پر ملکیت ثابت ہے،
اس لیے اس کی خریدوفروخت بھی جائزہے،
اور جس پانی کو فروخت کرنے سے منع کیا گیا ہے،
وہ،
وہ پانی ہے جو ان نہروں یا چشموں کا ہے،
جس پر کسی کی ملکیت نہیں ہے،
اگر کوئی وہاں سے اپنے برتن میں بھر لایا ہے،
تو وہ بیچ سکتا ہے،
امام شوکانی نے اس حدیث سے استدلال کیا ہے،
جس میں ہے،
نهي عن بيع الماء،
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی فروخت کرنے سے منع فرمایا،
اس میں فضل (لذائد)
کی قید نہیں ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4004