🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: ایک انسان کا ایسے علاقہ میں کنواں ہے، جہاں مشترکہ گھاس موجود ہے، جس سے...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
ایک انسان کا ایسے علاقہ میں کنواں ہے،
جہاں مشترکہ گھاس موجود ہے،
جس سے سب لوگ فائدہ اٹھا سکتے ہیں،
اور اس گھاس کے قریب کوئی اور پانی نہیں ہے،
جس سے مویشیوں کو پلایا جا سکے،
اور مویشیوں کو پانی پلوائے بغیر کوئی چارہ نہیں ہے،
ایسی صورت میں اگر کنویں میں،
مالک کی ضرورت سے زائد پانی ہے تو اس پانی سے مویشیوں کو روکنا،
درحقیقت اس مشترکہ گھاس سے روکنا ہے،
اور یہ جائز نہیں ہے۔
امام مالک،
امام ابو حنیفہ،
اور امام شافعی کا یہی موقف ہے،
لیکن کاشت کاری اور زراعت کے لیے فالتو پانی دینا پسندیدہ ہے،
لازم نہیں ہے،
لیکن امام مالک کے نزدیک دونوں کا حکم یکساں ہے،
حدیث کی رو سےشوافع اور احناف کا موقف راجح ہے،
کیونکہ جانوروں اور زمین کا حکم یکساں نہیں ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4007