🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: عراف: موجودہ پوشیدہ چیز کی خبر دینے والا یعنی چوری شدہ یا گم شدہ اشیاء...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
عراف:
موجودہ پوشیدہ چیز کی خبر دینے والا یعنی چوری شدہ یا گم شدہ اشیاء کی معرفت کا دعویٰ کرنے والا اور نجومی بھی کاہن کے حکم میں ہیں۔
فوائد ومسائل:
(1)
جمہور فقہاء نے اس حدیث کی روشنی میں کتوں کی خرید و فروخت کو منع قرار دیا ہے،
خواہ کتے شکاری ہوں یعنی ٹریننگ یافتہ ہوں یا عام،
ان کا رکھنا جائز ہو یا ناجائز،
ہر صورت میں ان کی قیمت لینا ناجائز ہے،
امام شافعی،
امام احمد،
امام ربیعہ الرائے،
امام اسحاق،
محمد بن سیرین،
حسن بصری،
اوزاعی،
حماد بن ابی سلیمان،
(امام ابو حنیفہ کے استاد)
وغیرھم کا یہی موقف ہے،
اور امام مالک کا ایک قول یہی ہے،
لیکن ائمہ احناف اور نخعی کے نزدیک،
جن کتوں کو رکھنا اور ان سے فائدہ اٹھانا جائز ہے،
ان کی قیمت لینے کی گنجائش ہے،
لیکن یہ پسندیدہ کام نہیں ہے،
دلیل کی رو سے جمہور کا موقف صحیح ہے،
کیونکہ کتوں کی خرید و فروخت ایک ناپسندیدہ کام ہے،
اس کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے۔
(2)
زنا چونکہ ناجائز فعل ہے اس لیے اس کی اجرت و مزدوری کو مہر سے تعبیر کیا گیا ہے،
بالاتفاق حرام ہے۔
(3)
کاہن جو آئندہ زمانے کے بارے میں خبریں دیتا ہے اور غیب دانی کا دعویٰ کرتا ہے،
اس کا نذرانہ جس کو وہ بغیر محنت و مشقت کے حاصل کر لیتا ہے،
اس وجہ سے اس کو شیرینی اور مٹھاس سے تعبیر کیا گیا ہے،
یہ بھی بالاتفاق ناجائز ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4009