🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: آغاز میں کتوں سے نفرت دلانے کے لیے ان کے قتل کا عمومی حکم دیا...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
آغاز میں کتوں سے نفرت دلانے کے لیے ان کے قتل کا عمومی حکم دیا گیا،
آہستہ آہستہ،
جب ان سے نفرت پختہ ہو گئی،
تو پھر وہ کتے جو تکلیف اور ضرر کا باعث نہیں بنتے تھے،
ان کے قتل کرنے سے روک دیا،
انتہائی سیاہ کتا خوفناک ہوتا ہے اور اس سے لوگ خطرہ اور ڈر محسوس کرتے ہیں،
اس لیے اس کو قتل کرنے کی اجازت برقرار رکھی،
اور اس کی مضرت و خطرہ کی بنا پر اس کو شیطان سے تعبیر کیا،
یا سیاہ کتا جس کی آنکھوں پر دو نقطے ہوں فی الواقع ہی شیطان ہے اور اس بات کی حقیقت اللہ بہتر جانتا ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4020