🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کھیتی کے کتے کا استثناء بیان...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کھیتی کے کتے کا استثناء بیان کرتے ہیں،
جس سے معلوم ہوتا ہے کہ انہیں جب حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث سنائی گئی،
تو انہیں بھی یاد آ گیا،
اس لیے بعد میں انہوں نے اس کو بیان کرنا شروع کر دیا،
یا انہوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ پر اعتماد کرتے ہوئے،
اس کو بیان کرنا شروع کر دیا،
جس سے ثابت ہوتا ہے کہ انہوں نے جو یہ کہا تھا کہ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کھیتی کا مالک ہے،
تو اس کا مقصد نہ تھا کہ اس نے اپنے مفاد میں یہ بات گھڑ لی ہے،
بلکہ توثیق و تائید مقصود تھی،
چونکہ وہ کھیتی کے مالک ہیں،
اس لیے وہ اس کو بہتر طور پر جانتے ہیں۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4029