🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: شراب پینے اور اس کے بیچنے کی حرمت فتح مکہ سے پہلے نازل ہو چکی...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
شراب پینے اور اس کے بیچنے کی حرمت فتح مکہ سے پہلے نازل ہو چکی تھی،
اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی بیع کی حرمت کا اعلان فتح مکہ کے موقع پر مکہ میں کر دیا تھا،
جیسا کہ آگے حضرت جابر رضی اللہ عنہ کی روایت آ رہی ہے،
اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے جن آیات کی طرف اشارہ فرمایا ہے،
اس سے مراد سود کے بارے میں اترنے والی آیات ہیں،
جیسا کہ اگلی روایت میں تصریح موجود ہے،
اور یہ آیات احکام کے بارے میں اترنے والی آیات میں سے سب سے آخری ہیں،
جو حجۃ الوداع کے قریب اتری ہیں،
اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ربا کی حرمت کا اعلان حجۃ الوداع میں فرمایا تھا۔
اس سے معلوم ہوتا ہے،
آیات ربا کے نزول کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حرمت شراب کا اعلان دوبارہ فرمایا،
جس سے معلوم ہوتا ہے،
ان دونوں کا آپس میں خصوصی تعلق ہے،
اور ایک دوسرے کا پیش خیمہ بنتے ہیں۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4046