🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت سمرہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں (قاتل...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت سمرہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں (قاتل الله)
کا لفظ استعمال کیا ہے،
تو یہ محض کلام میں زور اور تاکید پیدا کرنے کے لیے،
اس کا اصلی معنی یا بددعا مقصود نہیں،
جیسا کہ عرب کہتے ہیں،
تربت يداك،
رغم انفك،
ويحلك،
ويلك،
عقري حلقي،
،
ظاہر ہے،
ان کا معنی یا بددعا مقصود نہیں ہوتی،
اور حضرت سمرہ کے شراب فروخت کرنے کی عطاء نے چار وجوہ بیان کی ہیں۔
(1)
انہوں نے یہ شراب اہل کتاب سے جزیہ میں لی تھی اور انہیں ہی بیچی تھی،
کیونکہ وہ سمجھتے ہیں،
یہ آپس میں اس کی بیع کرتے ہیں،
اس لیے ان سے لے کر ان کو بیچنا جائز ہے،
(2)
انہوں نے انگوروں کا شیرہ،
شراب بنانے والوں کو بیچا تھا،
اور شیرہ بیچنا جائز ہے،
(انہیں یہ معلوم نہ ہو گا کہ یہ شراب بنائیں گے) (3)
انہوں نے شراب سرکہ بنا کر بیچا تھا،
وہ سرکہ بنا کر بیچنا جائز سمجھتے تھے،
جبکہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ جائز نہیں سمجھتے تھے،
اور احناف کے نزدیک بھی سرکہ بنا کر بیچنا جائز ہے،
جو ایک ناجائز حیلہ ہے،
شراب خود بخود سرکہ بن جائے تو جائز ہے،
لیکن سرکہ بنانا درست نہیں ہے۔
(4)
انہیں شراب کی فروخت کی حرمت کا علم نہیں تھا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4050