🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: ربا: کا معنی اضافہ و زیادتی یا بڑھوتری ہے، اور علامہ ابوبکر جصاص نے اس...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
ربا:
کا معنی اضافہ و زیادتی یا بڑھوتری ہے،
اور علامہ ابوبکر جصاص نے اس کی تعریف یوں کی ہے،
(القرض المشروط فيه الاجل و زيادة مال علي المستقرض)
یعنی ادھار کی میعاد پر مقروض سے اضافہ وصول کرنا،
اور ایک مرفوع اور موقوف حدیث ہے،
(كل قرض جر منفعة فهو ربا)
قرض پر نفع وصول کرنا سود ہے۔
لا تشفوا:
یہ شف سے ماخوذ ہے،
جس کا معنی،
زیادتی اور کمی دونوں آتے ہیں،
تو معنی ہوا،
ایک دوسرے سے کم یا زیادہ نہ کرو برابر،
برابر ہوں۔
فوائد ومسائل:
ربا کی دو قسمیں ہیں (1)
ربا النسيئة:
جس کی حرمت قرآن مجید میں بیان کی گئی ہے،
اس لیے اس کو ربا القرآن بھی کہتے ہیں،
جس میں ادھار،
رقم دے کر،
اس پر نفع یا اضافہ وصول کیا جاتا ہے۔
(2)
ربا الفضل:
جس کی حرمت احادیث میں بیان کی گئی ہے،
اس لیے اسے ربا الحديث بھی کہتے ہیں،
جس میں ایک جنس کا باہمی تبادلہ کمی و بیشی کے ساتھ کیا جاتا ہے،
مثلا ایک طرف چار کلو گندم ہے اور دوسری طرف 6 کلو گندم ہے،
یا ایک طرف دو تولہ سونا ہے اور دوسری طرف تین تولہ یا ڈھائی تولہ سونا ہے تو یہ جائز نہیں ہے اور ایک ملک کی کرنسی کا حکم بھی سونے،
چاندی والا ہے،
تبادلہ میں کمی و بیشی جائز نہیں ہے،
اس طرح تبادلہ کا دست بدست نقد بنقد ہونا ضروری ہے،
موجود (ناجز)
کا غائب (غیر موجود)
سے تبادلہ جائز نہیں ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4054