🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اگر جنس الگ الگ ہو تو کمی و بیشی کرنے میں صحیح احادیث کی رو...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اگر جنس الگ الگ ہو تو کمی و بیشی کرنے میں صحیح احادیث کی رو سے کوئی حرج نہیں ہے،
لیکن چونکہ گندم اور جو کی جنس،
طعام ہونے کے اعتبار سے ملتی جلتی ہے،
اس لیے حضرت معمر رضی اللہ عنہ نے تورع اور احتیاط کو ترجیح دی،
اگرچہ شرعی رو سے گندم اور جو الگ الگ جنس ہیں،
اور امام مالک رحمہ اللہ کا دونوں کو ایک جنس قرار دینا درست نہیں ہے،
وگرنہ طعام ہونے کے اعتبار سے تو گندم،
جو،
کھجور سب ایک جنس ہوں گے،
حالانکہ حضرت عبادہ رضی اللہ عنہ کی حدیث میں،
تینوں کو الگ الگ شمار کیا گیا ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4080