شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: ایک نکمی چیز بیچ کو اس قیمت سے اچھی چیز خریدنا تاکہ تبادلہ کی صورت...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
ایک نکمی چیز بیچ کو اس قیمت سے اچھی چیز خریدنا تاکہ تبادلہ کی صورت میں کمی و بیشی سے بچا جا سکے،
یہ حیلہ نہیں ہے،
کہ اس کو بنیاد بنا کر،
سود کے جواز کے لیے حیلہ نکالا جائے،
جیسا کہ شوافع نے اس کے لیے بیع عینہ کا حیلہ نکالا ہے،
اور بعض معاصر علماء نے بیع عینہ کو بنیاد بنا کر بینک کے تمام مروج کھاتوں کو جائز قرار دینے کے لیے حیلے نکالنے شروع کیے ہیں،
یا احناف نے دارالحرب کے سود کے جواز کے لیے کہا ہے کہ مسلمان اور حربی کے مابین ربا نہیں ہے،
لہذا جن لوگوں سے ہماری جنگ ہو،
ان سے سود لینا جائز ہے،
بیع عینہ یہ ہے کہ ایک چیز ادھار دو سو روپیہ کے عوض خرید لے،
پھر اس کو سو روپیہ نقد میں واپس فروخت کر دے،
اس طرح اس سو روپیہ سے فائدہ اٹھائے اور وقت مقررہ پر سو دو روپیہ ادا کر دے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4086