🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: جس طرح سود لینے والا مجرم اور گناہ گار ہے، اسی طرح سود دینے والا،...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
جس طرح سود لینے والا مجرم اور گناہ گار ہے،
اسی طرح سود دینے والا،
اور اس میں تعاون کرنے والا بھی گناہ گار ہے،
اس لیے بینک کی ملازمت ناجائز ہے،
کیونکہ بینک کا ملازم اگر سودی لین دین میں تعاون کرتا ہے،
مثلا یہ معاملہ تحریر کرتا ہے،
یا اس کا حساب کتاب رکھتا ہے،
تو یہ گناہ کے کام میں شرکت اور تعاون ہے،
نیز اجرت میں،
سودی مال لیتا ہے،
جو حرام مال ہے،
اگر محض چوکیدار ہے یا جاروب کش ہے،
سودی معاملہ میں تعاون نہیں کرتا ہے،
تو اجرت مال حرام ہی سے لے گا،
اس لیے یہ صورت بھی پسندیدہ نہیں ہے،
اس سے بچنا بہتر ہے،
جیسا کہ اگلے باب میں آ رہا ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4093