🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) أراد أن يسيبه: اسے چھوڑ دینے اور آزاد کر دینے کا ارادہ کیا۔ (2)...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
أراد أن يسيبه:
اسے چھوڑ دینے اور آزاد کر دینے کا ارادہ کیا۔
(2)
حملانه:
اس پر سوار ہونا۔
(3)
ما كستك:
قیمت کم لگانا۔
فوائد ومسائل:
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب حضرت جابر اور اس کے اونٹ کے حق میں دعا فرمائی،
اور اسے کچوکا بھی لگایا،
تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا اور کچوکے کی برکت سے اونٹ بہت تیز چلنے لگا،
تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ کے ساتھ پیار و محبت کا اظہار کرنے کے لیے اونٹ خریدنے کی خواہش کا اظہار فرمایا،
اور اس کی قیمت بھی لگا دی،
حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے تحفہ دینے کی پیشکش کر دی،
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قیمتاً لینے پر اصرار کیا،
اور قیمت میں اضافہ فرماتے رہے،
اس لیے اس قیمت میں بہت اختلاف واقع ہوا ہے۔
امام بخاری رحمہ اللہ نے ایک اوقیہ (چالیس درہم)
کو ترجیح دی ہے،
کیونکہ اکثر راویوں سے یہی منقول ہے،
آخر کار حضرت جابر رضی اللہ عنہ اونٹ فروخت کرنے کے لیے آمادہ ہو گئے،
اور عرض کی،
کہ میں ہی اس پر سوار ہو کر مدینہ جاؤں گا،
اور وہیں جا کر قیمت وصول کروں گا،
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی اس بات کو قبول کر لیا۔
اس حدیث سے امام احمد،
امام اسحاق،
امام اوزاعی وغیرہم محدثین نے اس قسم کی شرط کے جواز پر استدلال کیا ہے،
کیونکہ یہ شرط استثناء کے حکم میں ہی ہے،
کیونکہ مسافت معلوم اور متعین تھی،
اور احناف کے موقف کے مطابق ایسی شرط لگانا جائز ہے،
جريٰ بها التعامل،
لوگوں میں جس کا رواج ہو،
تکملہ ج 1،
ص 629،
اور ص 635 اور یہ شرط ایسی ہے،
نیز یہ شرط مقتضائے عقد کے منافی نہیں ہے،
کیونکہ اس میں کسی قسم کا نقصان،
دھوکا یا ظلم و زیادتی نہیں ہے،
بلکہ اس حدیث کے مطابق ہے،
جس سے اس کے مخالفین استدلال کرتے ہیں،
(نهي النبي صلي الله عليه وسلم عن الثنيا الا ان يعلم)
”کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نامعلوم یا مجہول استثناء سے منع فرمایا۔
“ جس کا مطلب ہوا،
معلوم استثناء جائز ہے،
اس لیے حضرت جابر رضی اللہ عنہ کی شرط لگانے کے بعد آپ نے فرمایا،
انقرناك ظهرة يا تبليغ عليه الي اهلك،
کہ ہم نے تیری شرط کو قبول کر لیا،
ہم تمہیں اس کی پشت پر سوار ہونے یا اس پر گھر پہنچنے کی اجازت دیتے ہیں،
باقی رہا یہ مسئلہ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا مقصد سودا کرنا تھا ہی نہیں،
تو یہ بات آپ کے ذہن میں تو ہو سکتی ہے،
حضرت جابر کو یہ معلوم نہ تھا،
ائمہ ثلاثہ،
امام ابو حنیفہ،
امام مالک اور امام شافعی نے،
اس حدیث کو تبرع اور احسان پر محمول کیا ہے،
شرط تسلیم نہیں کیا،
حالانکہ اس روایت میں شرط کا تذکرہ موجود ہے،
اس لیے آج کل اس پر عمل ہے،
جیسا کہ خود علامہ تقی نے اعتراف کیا ہے،
اس لیے حنبلی موقف کو قبول کر لینے کی تلقین کی ہے۔
(تکملہ ج 1،
ص 636)
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4098