🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: آج کل مشینی اشیاء کی خرید و فروخت میں یہ شرط لگائی جا رہی ہے...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
آج کل مشینی اشیاء کی خرید و فروخت میں یہ شرط لگائی جا رہی ہے کہ اتنے عرصہ تک اگر اس مشین (پنکھا،
فرج،
کپڑے دھونے کی مشین،
ائیر کنڈیشن وغیرہ)
میں خرابی پیدا ہو گی تو اس کی اصلاح و درستی یا مرمت کا ذمہ دار دوکاندار ہو گا،
اور اس شرط پر کوئی اعتراض نہیں ہوتا،
اس لیے صحیح بات یہی ہے کہ اگر کسی شرط سے ایک فریق کو فائدہ پہنچتا ہے،
لیکن اس میں غرر،
ضرر،
سود یا نزاع کا خطرہ نہیں ہے،
تو وہ شرط صحیح ہو گی،
علامہ تقی رحمہ اللہ نے لکھا ہے کہ (فان هذا الشرط جائز لشيوع التعامل بها)
تو یہ شرط جائز ہے کیونکہ اس پر معاملہ کرنا رواج پا چکا ہے۔
(تکملة «ج 1،
ص 635)
یہ واقعہ جنگ تبوک یا غزوہ ذات الرقاع میں پیش آیا تھا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4100