شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) بكر: نوجوان اونٹ۔ (2) رباعي: جو چھ سال کا ہو چکا ہو اور ساتویں...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
بكر:
نوجوان اونٹ۔
(2)
رباعي:
جو چھ سال کا ہو چکا ہو اور ساتویں میں داخل ہو۔
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ ضرورت کے تحت حیوان قرض لینا جائز ہے،
ائمہ ثلاثہ امام مالک،
امام شافعی اور امام احمد رحمہم اللہ اور جمہور فقہاء کا یہی موقف ہے،
لیکن احناف کے نزدیک کسی قسم کا حیوان قرض لینا کہ ہم اس قسم کا حیوان دے دیں گے،
جائز نہیں ہے،
کیونکہ حیوان ان کے نزدیک مثلی چیزوں میں داخل نہیں ہے،
کہ اس کی مثل (اس جیسی چیز)
ادا کی جا سکے،
بلکہ ان چیزوں میں سے ہے جن کی قیمت ادا کرنی ہوتی ہے،
اور ان صریح احادیث کی وہ تأویل کرتے ہیں،
جو درست سوچ نہیں ہے،
کیونکہ بلا دلیل کسی حدیث کو منسوخ قرار دینا،
یا اس میں تخصیص پیدا کرنا،
یا اس کے مقابلہ میں صحابہ رضی اللہ عنہم کے اقوال پیش کرنا پسندیدہ روش نہیں ہے،
تأویل احادیث کی بجائے،
صحابہ کے اقوال میں کی جائے گی،
نیز اس حدیث سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ قرض چکاتے وقت،
اپنی طرف سے،
اپنی مرضی سے،
بلا شرط،
بہتر چیز یا زائد چیز دینا،
اخلاق حسنہ میں داخل ہے اور پسندیدہ طرز عمل ہے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4108