🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: احتكار، حَكَر سے ماخوذ ہے، جس کا معنی ہے جمع کرنا، روک لینا، اس لیے...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
احتكار،
حَكَر سے ماخوذ ہے،
جس کا معنی ہے جمع کرنا،
روک لینا،
اس لیے حكره کا معنی ہوتا ہے،
مہنگا بیچنے کے لیے روک لینا،
یا جمع کرنا۔
فوائد ومسائل:
ائمہ اربعہ کے نزدیک،
غذائی اشیاء کو ذخیرہ کرنا،
تاکہ ان کو مہنگا بیچا جا سکے،
ناجائز ہے،
اور غذائی اشیاء کے سوا،
دوسری اشیاء کا ذخیرہ کرنا،
ناجائز نہیں ہے،
اور حضرت معمر اور سعید،
زیتون کے تیل کا ذخیرہ کرتے تھے،
امام ابن قدامہ حنبلی نے ناجائز احتکار کے لیے تین شروط بیان کی ہیں۔
(1)
چیز بازار سے خرید کر ذخیرہ کرے،
اپنے کھیت کی چیز کا سٹاک کر لینا ذخیرہ اندوزی نہیں ہے۔
(2)
ایسی چیز ذخیرہ کی جائے،
جو غذا کے کام آتی ہو،
اس لیے،
سالن،
شہد،
حلوا،
زیتون کا تیل اور جانوروں کا چارہ اس میں داخل نہیں ہے۔
(3)
چیز پر مکمل طور پر قبضہ کر لیا جائے،
وہ بازار سے دستیاب نہ ہو،
اور لوگوں کو اس کی ضرورت ہو،
اگر چیز بازار میں دستیاب ہو تو یہ احتکار نہیں ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4122