🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) منفقة: نفاق سے ماخوذ ہے، جس کا معنی رواج دینا، گاہکوں کے لیے پرکشش...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
منفقة:
نفاق سے ماخوذ ہے،
جس کا معنی رواج دینا،
گاہکوں کے لیے پرکشش بنانا،
گویا مصدر میمی یہاں فاعل کے معنی میں ہے۔
(2)
ممحقة:
محق سے ماخوذ ہے،
مٹانا،
برباد کرنا۔
فوائد ومسائل:
سودے میں بلا ضرورت قسم اٹھانا جائز نہیں ہے،
کیونکہ جو انسان قسم اٹھانے کا عادی ہو جاتا ہے،
اس کے دل سے اللہ تعالیٰ کی ہیبت اور عظمت نکل جاتی ہے،
اور وہ لوگوں کو دھوکہ دینے کے لیے جھوٹی قسم اٹھانے لگتا ہے،
اس سے سودا تو بک جاتا ہے،
لیکن برکت ختم ہو جاتی ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4125