🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: شفعة: شفع (جوڑا) سے ماخوذ ہے، ایک چیز کو دوسری کے ساتھ ملانا، کیونکہ صاحب...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
شفعة:
شفع (جوڑا)
سے ماخوذ ہے،
ایک چیز کو دوسری کے ساتھ ملانا،
کیونکہ صاحب شفعہ،
حق شفعہ والی چیز کو اپنی ملکیت کی چیز کے ساتھ ملا لیتا ہے۔
فوائد ومسائل:
ائمہ اربعہ اور جمہور فقہاء کے نزدیک حق شفعہ کا تعلق صرف غیر منقولہ جائیداد سے ہے،
جیسا کہ حدیث میں،
زمین،
گھر،
اور باغ کی تصریح سے معلوم ہوتا ہے،
لیکن حافظ ابن حزم کے نزدیک ہر مشترکہ چیز میں ہے،
منقولہ ہو یا غیر منقولہ حق شفعہ ثابت ہے،
اور ائمہ حجاز (مالک،
شافعی،
احمد)
کے نزدیک حق شفعہ،
صرف حصہ دار کو حاصل ہے،
اگر حصہ دار نہیں ہے،
تو پھر حق شفعہ حاصل نہیں ہے،
اور جہاں چار کو حق شفعہ دیا گیا ہے،
وہاں مردار،
جار (پڑوسی)
شریک ہے،
وگرنہ الجار احق بسقبه،
کہ پڑوسی اپنے قرب کی وجہ سے زیادہ حقدار ہے یا جار الدار احق بدار الجار،
پڑوسی،
پڑوسی کے گھر کا زیادہ حقدار ہے،
کا معنی ہو گا کہ وہ حصہ دار سے بھی زیادہ حقدار ہے،
کیونکہ حصہ دار ضروری نہیں ہے،
پڑوسی ہو،
حالانکہ احناف کے نزدیک سب سے زیادہ حقدار،
حصہ دار ہے،
اس کے بعد خلیط یعنی مبیع کے حقوق میں شریک،
جو راستہ یا پانی میں شریک ہے،
آخر میں پڑوس کا درجہ ہے،
اور امام شاہ ولی اللہ کے نزدیک پڑوسی،
قانونی رو سے تو حقدار نہیں ہے،
لیکن اخلاقی رو سے حق دار ہے،
اور الدين النصيحة،
دین ہمدردی اور خیرخواہی کے نام کا تقاضا یہی ہے۔
حجۃ اللہ،
ج 2،
ص 113)
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4128