🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ مسلمان اور کافر ایک دوسرے کے وارث نہیں...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ مسلمان اور کافر ایک دوسرے کے وارث نہیں بن سکتے۔
ائمہ اربعہ اور جمہور فقہائے امت کے نزدیک مسلمان کافر کا وارث نہیں بنے گا،
لیکن حضرت معاذ بن جبل اور حضرت معاویہ رضی اللہ عنہما کے نزدیک اگر کافر کا کافر وارث موجود نہ ہو اور وہ دارالاسلام میں رہتا ہو،
تو پھر اس کا مال،
بیت المال کی بجائے،
اس کے قریبی مسلمان کو دے دیا جائے گا،
لیکن یہ موقف صریح حدیث کے منافی ہے،
اس لیے امت نے اس کو قبول نہیں کیا،
تو اگر جلیل القدر صحابہ کا قول،
صحیح حدیث کی موجودگی میں معتبر نہیں ہے،
تو کسی امام کا قول کیسے معتبر ہو سکتا ہے،
اس طرح کافر مسلمان کا وارث نہیں ہو سکتا،
فقہائے امت کا اس پر اتفاق ہے،
ہاں اتنی بات ہے کہ کافر اگر تقسیم ترکہ سے پہلے مسلمان ہو جائے،
تو بعض صحابہ اور امام احمد کے نزدیک،
وہ وارث ہو گا،
لیکن ظاہرا ورثا کا ترکہ میں حق،
میت کی موت سے ثابت ہو جاتا ہے،
اس لیے جو مرتے وقت،
وارث نہیں بنے گا،
وہ بعد میں وارث نہیں بن سکے گا،
اس لیے حدیث کا یہی تقاضا ہے کہ اس کو وارث نہ مانا جائے،
امام ابو حنیفہ،
امام مالک،
امام شافعی رحمہم اللہ کا یہی موقف ہے،
اور امام احمد کا ایک قول بھی یہی ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4140