🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اپنے ساتھیوں سے ہمدردی اور...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اپنے ساتھیوں سے ہمدردی اور خیرخواہی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سادگی و بے تکلفی کا پتہ چلتا ہے،
کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پیدل چل کر بیمار پرسی کے لیے چلے جاتے تھے،
اور یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ بے ہوش پر وضو کا پانی ڈالا جا سکتا ہے،
اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے وضوء کے پانی کی برکت سے ہوش میں آ جانے سے یہ استدلال کرنا کہ آثار صالحین سے برکت لینا درست ہے،
صحیح نہیں ہے،
کیونکہ دوسرے صالحین کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر قیاس کرنا درست نہیں ہے،
اگر ایسا ہوتا تو صحابہ کرام عشرہ مبشرہ کے برکات کا اہتمام کرتے،
مزید برآں احناف کے ہاں تو،
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فضلات بھی پاک ہیں،
تو کیا بزرگوں کے فضلات سے بھی برکت حاصل کی جائے گی۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4145