شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کا نظریہ یہ ہے کہ حضرت جابر رضی اللہ عنہ...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کا نظریہ یہ ہے کہ حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے آیت کی تعیین نہیں فرمائی،
جیسا کہ اگلی روایت میں آ رہا ہے،
حتي نزلت آيت الميراث،
وراثت کے بارے میں آیت اتری،
پھر،
اپنے فہم کے مطابق،
ابن جریج نے آیت وراثت کا مصداق،
﴿يُوصِيكُمُ اللَّـهُ﴾ کو بنایا،
اور ابن عیینہ نے،
کلالۃ کی مناسبت سے ﴿يَسْتَفْتُونَكَ﴾ کو اس پر چسپاں کیا،
اور صحیح بات ابن جریج کی ہے،
کیونکہ ﴿يَسْتَفْتُونَكَ﴾ والی آیت تو بہت بعد میں اتری،
جبکہ حضرت جابر رضی اللہ عنہ کا واقعہ پہلے پیش آ چکا ہے،
اور ﴿يُوصِيكُمُ اللَّـهُ﴾ والی آیت کے بعد والی آیت میں کلالہ کی وراثت کا حکم بیان کیا گیا ہے،
جس سے معلوم ہوتا،
سورۃ نساء کی آیت نمبر 11،
اور نمبر 12،
اکٹھی اتری ہیں،
لیکن سنن ابی داود کی روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ ابن عیینہ والی آیت کی تعیین خود حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے فرمائی ہے،
نیز آیت نمبر 12 میں جس کلالہ کا حکم بیان کیا گیا ہے،
وہ اخیافی بھائی،
بہن ہیں،
جبکہ حضرت جابر کی بہنیں شقیقہ تھیں،
یا علاتی تھیں،
اس لیے حضرت جابر کے شاگرد محمد بن منکدر نے بھی،
حضرت شعبہ رحمہ اللہ کو جواب دیتے ہوئے،
ابن عیینہ والی آیت ہی بیان کی۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4146