شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) حَمَلْتُ عَليٰ فَرسِ: میں نے گھوڑے پر سوار کیا، یعنی گھوڑا صدقہ کیا۔ (2)...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
حَمَلْتُ عَليٰ فَرسِ:
میں نے گھوڑے پر سوار کیا،
یعنی گھوڑا صدقہ کیا۔
(2)
عَتِيق:
نفیس اور عمدہ۔
(3)
اضاعه صاحبه:
جس کو صدقہ میں دیا تھا،
اس نے اس کی دیکھ بھال اور فروخت میں کوتاہی کی اور ضائع کر ڈالا۔
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ جو چیز صدقہ میں دے دی جائے،
اس کو خریدنا جائز نہیں ہے،
اور چونکہ جس کو صدقہ دیا ہے،
جب اس سے خرید لیں گے،
تو وہ سستے داموں آپ کو واپس کرے گا،
اس لیے آپ نے اس کو صدقہ کی واپسی سے تعبیر فرمایا ہے،
ائمہ کے نزدیک سستا خریدنا تو ناجائز ہے،
اور صحیح قیمت پر خریدنا،
ناپسندیدہ ہے،
لیکن ہر دو صورت میں بیع ہو جائے گی،
جبکہ اہل ظاہر کے نزدیک یہ بیع ہی درست نہیں ہے،
جیسا کہ حدیث کا تقاضا ہے،
لیکن اگر صدقہ کردہ چیز وراثت میں واپس آ جائے،
تو ائمہ اربعہ کے نزدیک بالاتفاق جائز ہے،
اگرچہ بعض اہل علم اس کو بھی درست نہیں سمجھتے،
لیکن یہ موقف درست نہیں ہے،
کیونکہ اس کا جواز حدیث سے ثابت ہے۔

تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4163