🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ان الفاظ سے یہ معلوم ہوتا ہے، اگر بلا...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ان الفاظ سے یہ معلوم ہوتا ہے،
اگر بلا سبب و ضرورت اولاد میں امتیاز برتا جائے،
تو باپ کے لیے ایسے ہبہ یا عطیہ کی واپسی ضروری ہے،
اور اس کی یہ تاویل کرنا درست نہیں ہے کہ حضرت عمرہ رضی اللہ عنہا نے،
اس ہبہ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اجازت پر موقوف کیا تھا،
کیونکہ اس نے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو واپسی کے خطرہ کے پیش نظر گواہ بنانے کے لیے کہا تھا،
نہ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت لینے کے لیے،
جیسا کہ اگلی روایت میں اس کی صراحت آ رہی ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4180