🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ نعمان کے والد، ان کو کچھ مسافت اٹھا...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ نعمان کے والد،
ان کو کچھ مسافت اٹھا کر بھی لے گئے،
جیسا کہ کچھ فاصلہ ہاتھ پکڑ کر لے گئے،
نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمانا،
کہ میرے سوا کسی اور کو گواہ بنا لو،
کا یہ مقصد نہیں تھا کہ کسی اور کو گواہ بنا لو،
کیونکہ یہ معاملہ تو جائز ہے،
لیکن پسندیدہ نہیں ہے،
کیونکہ آگے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمانا،
(فلا اذا)
تو تب ایسا مت کرو،
اس بات کی دلیل ہے کہ تیری بیوی کو میرا گواہ بنانا مقصود ہے اور میں اس ظلم پر گواہ نہیں بنتا،
اور میرے انکار پر اور کوئی گواہ کیسے بنے گا یا تیری بیوی کیسے مطمئن ہو گی،
اور پھر یہ بات بھی سمجھا دی کہ اگر تم سب اولاد کو یکساں نہیں سمجھتے،
تو ان سے یکساں سلوک کی امید کیسے رکھ سکتے ہو،
اور اس علت سے یہ ثابت ہوا،
یہ صرف بشیر رضی اللہ عنہ کے احوال و ظروف کا لحاظ کر کے،
صرف انہیں کے لیے حکم نہیں تھا،
بلکہ سب باپوں کو خطاب ہے،
کیونکہ یہ علت سب جگہ موجود ہے،
اور یہ بھی معلوم ہوا،
عطیہ میں مذکر اور مؤنث میں فرق نہیں ہے،
کیونکہ ان سے بھی حسن سلوک اور وفا مطلوب ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4185