🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: ما حق امري، يعني لا يحق له، اس کے لیے درست اور صحیح رویہ نہیں...
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
ما حق امري،
يعني لا يحق له،
اس کے لیے درست اور صحیح رویہ نہیں ہے کہ وہ اپنے پاس وصیت لکھ کر نہ رکھے۔
فوائد ومسائل:
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کی روایات سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ اگر کسی کے پاس وصیت کے قابل چیز موجود ہو،
اس پر قرضہ ہو،
کسی کی امانت ہو،
یا کوئی اور لازم چیز ہو،
جس کو اب وہ خود ادا نہیں کر سکتا،
تو اس پر اس صورت میں وصیت کرنا لازم ہے،
مثلا اس کے ذمہ روزے رہتے ہیں،
حج کرنا لازم ہے،
لیکن کر نہیں سکتا ہے،
کسی غیر وارث کے حق میں وصیت کرنے کی ضرورت ہے،
مثلا اس کے پوتے،
پوتیاں ہیں،
جو اپنے چچاؤں کی موجودگی میں وارث نہیں بن سکتے،
ان ضروری صورتوں کے بغیر جمہور کے نزدیک جس میں ائمہ اربعہ داخل ہیں،
وصیت ضروری نہیں ہے،
لیکن امام داؤد اور بعض تابعین کے نزدیک،
غیر وارث،
رشتہ داروں کے حق میں ہر صورت میں وصیت کرنا فرض ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4204