🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ وصیت کا تعلق صرف مال سے نہیں ہے،...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ وصیت کا تعلق صرف مال سے نہیں ہے،
جیسا کہ داؤد ظاہری،
ابن ابی لیلیٰ اور ابن شبرمہ کا نظریہ ہے،
بلکہ کسی چیز کے منافع کے بارے میں بھی وصیت کی جا سکتی ہے،
مثلا کوئی انسان یہ وصیت کرتا ہے کہ میرے اس گھر میں فلاں انسان ایک سال کے لیے مفت رہ سکے گا،
یا میرے باغ کی اس سال کی آمدنی فلاں کو دی جائے گی،
جمہور کے نزدیک وصیت کی تحریر پر گواہ بنانا بھی دوسرے دلائل کی رو سے ضروری ہے،
اور امام احمد کے نزدیک گواہ بنانا ضروری نہیں ہے،
اور وصیت کا لکھا ہونا ضروری نہیں ہے،
گواہوں کی موجودگی میں زبانی وصیت کرنا بھی بالاتفاق کافی ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4205