🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: ان دونوں حدیثوں سے یہ بات ثابت ہوتی ہے، اگر میت کی اولاد اس کی...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
ان دونوں حدیثوں سے یہ بات ثابت ہوتی ہے،
اگر میت کی اولاد اس کی طرف سے صدقہ کرے،
تو صدقہ کرنے والے کی طرح میت کو بھی ثواب ملے گا،
اور بقول حافظ ابن تیمیہ،
یہ بات اس آیت کے منافی نہیں ہے،
کہ ﴿لَّيْسَ لِلْإِنسَانِ إِلَّا مَا سَعَىٰ﴾ انسان اپنی ہی محنت اور کاوش کے مالک یا حقدار ہے،
دوسرا کوئی اس کا حقدار یا مالک نہیں ہے،
کیونکہ اگر مالک اور حقدار اپنی چیز دوسرے کو اپنی خوشی اور مرضی سے دے دے،
تو دوسرا اگرچہ اس کا مالک یا حقدار نہیں تھا،
لیکن وہ اس کے دینے سے اب اس سے فائدہ اٹھا لے گا،
جیسا کہ ہم نماز جنازہ میں اس کے لیے دعائیں کرتے ہیں،
یا التحیات میں سب نیک بندوں کے لیے دعائیں کرتے ہیں،
تو ان کا فائدہ سب کو پہنچتا ہے۔
خلاصہ یہ ہے کہ نفی استحقاق اور ملکیت کی ہے،
نفع اٹھانے کی نفی نہیں ہے۔
(فتاویٰ ابن تیمیہ،
ج 24،
ص 367۔
مجموعۃ اور مسائل المنیریۃ،
ج 3،
ص 209)
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4222