🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ انسان اپنی زندگی میں نیک عمل کرتا ہے،...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ انسان اپنی زندگی میں نیک عمل کرتا ہے،
وہ اگرچہ اس کے مرنے پر ختم ہو جاتا ہے،
لیکن اگر اس عمل کے اثرات و ثمرات اس کے بعد بھی قائم رہتے ہیں،
تو اس کو اس کا اجروثواب ملتا رہتا ہے،
خاص کر اولاد اگر وہ اس کی صحیح دین کے مطابق تربیت کرتا ہے،
اور اس کے نتیجہ میں،
وہ اس کے حق میں دعا یا صدقہ و خیرات کرتی ہے،
تو اس کا اجر،
اس کو ملتا رہتا ہے،
یا اس نے کوئی دینی اور علمی کتاب چھوڑی،
اس نے تعلیم و تدریس کے ذریعہ،
اہل علم پیدا کیے،
کوئی دینی مدرسہ یا مسجد بنائی،
وعظ و تبلیغ کے ذریعہ لوگوں میں دین پر عمل کرنے کا جذبہ ابھارا،
گویا ہر وہ کام جس کے نتائج و ثمرات پائیدار ہیں،
اور اس کے بعد قائم رہیں گے،
ان کی موجودگی تک اس کو ثواب ملتا رہے گا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4223