🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: حضرت عبداللہ بن اوفیٰ رضی اللہ عنہ نے یہ خیال کیا کہ سائل کا مقصد،...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
حضرت عبداللہ بن اوفیٰ رضی اللہ عنہ نے یہ خیال کیا کہ سائل کا مقصد،
حضرت علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں خلافت کی وصیت یا اہل بیت کے بارے میں اموال کے بارے میں وصیت کے متعلق پوچھنا ہے،
کیونکہ شیعہ اس کا بہت پرچار کرتے تھے،
اس لیے،
انہوں نے نفی میں جواب دیا،
وگرنہ آپ نے بہت سی چیزوں کے بارے میں وصیت فرمائی ہے،
اور کتاب اللہ کے بارے میں وصیت سے مراد،
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کی طرف اشارہ ہے،
(تركت فيكم امرين لن تضلوا ما تمسكتم به كتاب الله)
،
میں تم میں ایسی چیز چھوڑ چلا ہوں،
اگر تم اس کو مضبوطی سے پکڑو گے،
گمراہ نہیں ہو گے،
یعنی اللہ کی کتاب۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4227