🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شیخ الحدیث مولانا عبد العزیز علوی حفظ اللہ
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث کا مقصد اس نذر سے روکنا ہے، جو مشروط ہوتی ہے، جسے نذر...
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث کا مقصد اس نذر سے روکنا ہے،
جو مشروط ہوتی ہے،
جسے نذر معلق کہتے ہیں،
مثلاً کوئی کہے،
اگر اللہ نے ہمارے مریض کو شفا بخشی تو ہم بکرا صدقہ کریں گے،
یا یوں عقیدہ رکھے کہ نذر سے مصیبت ٹل سکتی ہے،
اور یہ تقدیر الٰہی پر اثر انداز ہوتی ہے،
اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”یہ کسی تقدیر کو نہیں ٹالتی،
بلکہ اس کے ذریعہ کنجوس سے کچھ نکلوایا جاتا ہے۔
“
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم 4237